خبرنامہ سندھ

رینجرز کا ایم کیو ایم لندن کے یونٹ آفس پر چھاپہ

رینجرز کا

رینجرز کا ایم کیو ایم لندن کے یونٹ آفس پر چھاپہ

کراچی: (ملت آن لائن) کراچی میں دہشت پھیلانے کا منصوبہ نا کام بنا دیا گیا،رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے یونٹ آفس پر چھاپہ کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈی جی رینجرز نے کامیاب کارروائی پر اہلکاروں کو مبارکباد دی۔

……………

اس خبر کو بھی پڑھیے…ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

کراچی:(ملت آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا۔وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکال دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے وزارت داخلہ کو پہلے 28 اگست 2017 اور پھر 29 نومبر 2017 کو ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ڈاکٹر عاصم کو اربوں روپے کی کرپشن کے الزام میں مقدمات کا سامنا ہے اور گزشتہ ماہ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ڈاکٹر عاصم علاج کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر عاصم اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور بہت جلد پاکستان واپس آ جائیں گے۔