چوری کے مال کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی،ڈی جی رینجرز بلال اکبر
کراچی (آئی این پی ) ڈجی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے کہاہے کہ جرائم پیشہ ا فراد اور چوری کے مال کی خریدو فروخت میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدرات اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی سندھ اور سیکٹر کمانڈر رینجرز نے شرکت کی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی رینجرز بلال اکبر کا کہنا تھا کہ چوری کے مال کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔