خبرنامہ سندھ

رینجرز کو اختیارات کس حد تک دینے ہیں،سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

کراچی (ملت آن لائن) رینجرز کو اختیارات کس حد تک دینے ہیں،غور و خوض کیلئے سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا،آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری سمیت اہم معاملات زیربحث آئیں گے۔ سندھ کابینہ کا اجلاس آج شام وزیر اعلٰی ہائوس میں وزیر اعلی مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوگا،اجلاس میں کابینہ کے ارکان، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری خزانہ شرکت کریں گے،اجلاس میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق مشاورت اور منظوری دی جائے گی۔ سیکرٹری خزانہ آئندہ مالی سال کے بجٹ تیاری سے متعلق آگاہ کریں گے،کابینہ سیکرٹری خزانہ کی آگاہی کی روشنی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے خد وخال کی مظوری دے گی۔