خبرنامہ سندھ

رینجرز کی کارروائی2 کارندے ہلاک

کراچی: (ملت+اے پی پی) رینجرز کی مشرف کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران گینگ وار کے کارندوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار زخمی ہو گئے۔ جس پر رینجرز کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا۔ رینجرز سے مقابلے کے دوران گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔ ہلاک ملزموں کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ سے تھا۔ کلفٹن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پکڑ لیا۔ دوسری طرح نارتھ ناظم آباد میں بھی پولیس مقابلے کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو دھر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں کے قبضے سے 3 پستول اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔