خبرنامہ سندھ

رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت ختم، سندھ نے وفاقی حکومت کے خط کا کوئی جواب نہیں دیا

اسلام آباد(آئی این پی) کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت 3 مئی منگل کو ختم ہو گئی ہے ، وفاقی حکومت کی طرف سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے سمری ارسال کرنے سے متعلق خط لکھنے کے باجود محکمہ داخلہ سندھ نے کوئی جواب نہیں دیا، ذرائع کے مطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع 3مئی2016 تک کی گئی تھی ، جو ختم ہو چکی ہے ، وفاقی وزارت داخلہ نے ایک ہفتہ قبل محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ رینجرز اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کے لئے سمری ارسال کی جائے لیکن تاحال سندھ حکومت کی طرف سے کوئی سمری ارسال نہیں کی گئی،واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی سفارش پر رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی حتمی منظوری وفاقی وزیر داخلہ دیتے ہیں۔(آچ)