خبرنامہ سندھ

رینجرز ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس

کراچی: (آئی این پی) ترجمان رینجرز کے مطابق، اجلاس میں کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق، اجلاس میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے اچانک رونما ہونے والے واقعات کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ واقعات کی بھرپور اور مربوط تحقیقات کا فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور تمام شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔