خبرنامہ سندھ

زرداری کے قریبی ساتھی کے دفاتر پر رینجرز کے چھاپے

کراچی:(ملت+اے پی پی) میں رینجرز نےسابق صدر آصف علی زرداری کی وطن واپسی سے قبل بڑی کارروائی کی ہے، رینجرز نے سابق صدر کے قریبی ساتھی کی کمپنی کے تین دفاتر پر چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز نے آئی آئی چندریگرروڈ،ہاکی اسٹیڈیم اور میٹروپول کے قریب دفاتر پر چھاپے مارے، اس دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ، ہاکی اسٹیڈیم کےقریب دفترمیں کارروائی میں ایڈمن منیجرجبکہ آئی آئی چندریگرروڈ پرواقع دفترمیں کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ چھاپوں کے دوران اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، تاہم رینجرز کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری 18ماہ کی خودساختہ جلاوطن کے بعد آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔