خبرنامہ سندھ

سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی ۔ 24 اکتوبر (ملت + اے پی پی) کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو زرائع کے مطابق سائٹ ایریا سمنس چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں صبح کے اوقات اچانک آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے فائر ٖفائڑز کی 18 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں آگ پر تقریبا قابوپایا جاچکاہے۔ آتشزدگی کے باعث فیکٹری میں موجود سامان جل گیا ۔ ریسکیوزرائع نے مذید بتایا کے آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد نقصان اندزہ لگایا جائے گا تا حال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔