خبرنامہ سندھ

سائٹ کے علاقے سے کالعدم جماعت کا کارکن گرفتار

کراچی؛ (ملت+اے پی پی) کراچی کے علاقے سائٹ سے کالعدم جمات کے کارکن کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار ملزم کا نام ریڈ بک میں بھی شامل ہے ۔ سی ٹی ڈی نے سائٹ کے علاقےميں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرخ جمال عرف سلمان عرف لمبا کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ۔ ملزم کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلے سمیت دیگر سنگین مقدمات درج ہیں ۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد کر لیا گیا ، گرفتار ملزم کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں بھی درج تھا ۔