خبرنامہ سندھ

سابق سیکرٹی بلدیات ضمانت منسوخی پرعدالت سے فرار

کراچی (آئی این پی) کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد لند ضمانت منسوخ ہونے پر سندھ ہائی کورٹ سے فرار ہوگئے۔ سندھ ہائی کورٹ میں کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکرٹری علی احمد لند کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ ملزم ضمانت منسوخی اطلاع ملتے ہی خاموشی سے عدالت سے فرار ہوگیا۔ نیب کے مطابق سابق سیکرٹری بلدیات علی احمد لند پر 38 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ملزم نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔