خبرنامہ سندھ

سابق صدر آصف علی زرداری کا و زیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلیفون

کراچی(ملت + آئی این پی)سابق صدر آصف علی زرداری نے و زیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے فون پر بات کرتے ہوئے سلامِ شہدا ریلی کی کامیابی ،بہترین انتظامات ، امن و امان کی بحالی اور ریلی کے ختم ہونے کے بعد بھی انتظامیہ کو مسلسل گائیڈ کرنے پر مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا کہ آپ اچھی حکمرانی قائم کرنے کے لئے بہترین کام کر رہے ہیں ،آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ہدایت کی کہ پی پی پی کے جیالوں کا اسی طرح خیال رکھیں اور سندھ کے عوام کی سیاست کو بالائے طاق رکھ کر خدمت کریں ، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آپ کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔