خبرنامہ سندھ

سابق صدر آصف علی زرداری پاکستان روانہ

سابق صدر:(ملت+اے پی پی) آصف زرداری دبئی سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ خصوصی طیارے کی پرواز بی ٹی پی 555 کے ذریعے وطن پہنچیں گے ۔ اس سے قبل انہیں گھر سے قرآن کے سائے میں رخصت کیا گیا۔ وہ ڈیڑھ سال بعد وطن واپس آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی دبئی سے روانگی کسی اہم ایئرپورٹ کے بجائے شہر سے ایک گھنٹے کی مسافت پر موجود متبادل المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ پر معمول کی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم پروازوں کے شیڈول میں کسی خصوصی طیارے کا ذکر نہیں تھا۔ نہ ہی پاکستان کی طرح خاطر خواہ سیاسی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں۔ کہ آصف علی زرداری خصوصی سیکورٹی کے ساتھ خصوصی طیارے تک گئے اور وہیں سے ان کے طیارے نے پاکستان کے لیے ٹیک آف کیا۔ پرواز میں سابق صدر کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما رحمان ملک، بابر اعوان سمیت 7 مسافر سوار ہیں۔