خبرنامہ سندھ

سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹرمحمد حنیف کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی : (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر لٹل ماسٹر محمد حنیف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سعید غنی، ظہیر عباس، جہا نگیر خان سمیت کھلاڑیوں، سیاستدا نوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی تدفین سوسائٹی قبرستان طارق روڈ میں کی گئی۔