خبرنامہ سندھ

سابق پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی: (آئی این پی) پولیس کے مطابق محمود آباد نمبر ایک میں پولیس کے چھاپے کے دوران سابق پولیس کانسٹیبل سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان عارف اور محفوظ اسٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی 50 سےزائد واراتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان رکشے میں واردات کرتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ رقم اور رکشہ برآمد کر لیا گیا۔