خبرنامہ سندھ

سارک کانفرنس کا التواحکومت کی نااہلی ہے: چانڈیو

حیدرآباد: (ملت+اے پی پی) صوبائی وزیراطلاعات مولا بخش چانڈیو کو کہنا تھا کہ عمران خان قومی لیڈر ہیں ان کو اپنا لب ولہجہ ٹھیک کرنا پڑئے گا۔ جدوجہد کی کامیابی کا دارومدار ساتھیوں پر ہوتا ہے۔ اگر سب ساتھ ہوں گے تو جدوجہد نتیجہ خیز ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ عمران خان اور نوازشریف قومی لیڈر ہیں لیکن دونوں اپنے مخالفین کے لیے سنجیدہ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سارک کانفرنس کا التوا اور وزیرخارجہ کا نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے۔