خبرنامہ سندھ

سانحہ بلدیہ: عبدالرحمان بھولا سے تفتیش شروع

کراچی: (ملت+اے پی پی) سانحہ بلدیہ میں 260 مزدوروں کی ہلاکتوں کے معاملے کی تفتیش کے سلسلے میں اہم گرفتاریوں کے بعد اہم انکشافات کا امکان ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے بینکاک سے گرفتار سانحہ بلدیہ کے مرکزی کردار عبدالرحمن بھولا سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی اختر فاروق کا کہنا ہے کہ عبدالرحمن بھولا سے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم تفتیش کر رہی ہے۔ عبدالرحمان بھولا سے تفتیش کے بعد اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ اختر فاروق کے مطابق، سانحہ بلدیہ میں اب تک ہونے والی تفتیش کا جائزہ بھی لیا گیا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو عبد الرحمان عرف بھولا کو بلدیہ فیکٹری لے کر جائیں گے۔ سانحہ بلدیہ میں سامنے آنے والے اصغر بیگ نامی کردار کو بھی گرفتار کر کے تفتیش کی جائے گی۔