خبرنامہ سندھ

سانحہ بلدیہ کا منصوبہ متحدہ کے بلدیہ سیکٹر آفس میں بنا:غلام علی

کراچی: (ملت+آئی این پی) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کراچی کی راکھ راز اگلنے لگی ، فیکٹری جلانے کا منصوبہ متحدہ کے بلدیہ سیکٹر آفس میں بنا ، دروازے بند کرنے کے بعد کیمیکل پھینک کر آگ لگائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رحمان بھولا کے ساتھی غلام علی عرف گولی نے سانحے کی منصوبہ بندی بلدیہ ٹاؤن سیکٹر آفس کے گراؤنڈ میں کرنے ، فیکٹری پہنچ کر دروازے بند کرنے اور کیمیکل پھینکنے کا اعتراف کیا ۔ ملزم نے بتایا کہ رحمان بھولا کے ساتھ موٹر سائیکل اور سفید کارمیں فیکٹری پہنچے تھے جبکہ پورے واقعے میں رحمان بھولا ، کالو ڈاڈا اور فرال نامی ملزم ساتھ تھے۔ گولی نے یہ بھی بتایا کہ آگ لگانے کے بعد معلوم ہوا کہ آگ بڑے پیمانے پر لگ گئی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن کی گارمنٹس فیکٹری میں 11 ستمبر 2012 کو 249 افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔