خبرنامہ سندھ

سانحہ بلدیہ کیس: رحمان بھولا کا قریبی ساتھی گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) پولیس نے ماڑی پور میں کارروائی کرکے 3 ملزم گرفتار کر لئے۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں رحمان بھولا کا قریبی ساتھی غلام علی عرف گولی بھی شامل ہے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق، ملزم غلام علی عرف گولی کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم عمر بلوچ اور سبطین کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے ہے۔ ایس ایس پی سٹی کے مطابق، ملزموں کے قبضے سے ایک رائفل، 2 پستولیں اور سینکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ غلام علی عرف گولی سے سانحہ بلدیہ کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے سائٹ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں سمیت 17 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق تین دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔