خبرنامہ سندھ

سانحہ سیہون: کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ایئرپورٹ کی سکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی (ملت + آئی این پی) سیہون شریف میں خودکش دھماکے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے،مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ سخت کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اور سیہون شریف میں خودکش دھماکے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں ،مسافروں اور ان کے سامان کی جانچ سخت کردی گئی ہے جبکہ ائیرپورٹس کی پارکنگ میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔