خبرنامہ سندھ

سانحہ صفورہ کے 3 ملزمان ضمانت پر رہا

کراچی: (ملت+اے پی پی) سانحہ صفورہ میں ملوث ملزموں کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار سلطان قمرصدیقی، حسین عمر صدیقی اورساجد پینا کو سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا کر دیا۔ ملزموں کی ضمانت کے لئے ان کے اہل خانہ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ملٹری عدالت نے قرار دیا تھا کہ ان ملزموں کا سانحہ سفورہ سے کوئی تعلق نہیں۔ سانحہ صفورہ کے مقدمے میں ملوث 6 ملزموں طاہر عرف مہناس، سعد عزیز، اسد الرحمان، حافظ عمر، حافظ ناصر اور اظہر عشرت کو ملٹری کورٹ سے پھانسی کی سزا ہو چکی ہے جبکہ سیدعبداللہ منصوری ،علی رحمٰن عرف ٹونا سمیت 4 ملزموں کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ سانحہ صفورہ کا ایک مرکزی ملزم مستری پٹھان رینجرز کے ساتھ مقابلے میں مارا گیا جبکہ سعود نامی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا۔ اس سانحے میں ملوث ایک ملزم زاہد عرف موتی تاحال مفرور ہے۔