کراچی:(اے پی پی) سانحہ لاہور میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر سندھ حکومت کی جانب سے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،اس موقع پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے، دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ بھر میں بھی آج ایک روزہ سوگ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پرسندھ اسمبلی، ہائیکورٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا بھی آج یوم سیاہ منارہے ہیں۔وکلاتنظیموں کے دفاتر اور عدالتوں پر سیاہ پرچم لہرایا گیا جبکہ وکلا بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔