خبرنامہ سندھ

سانحہ کوئٹہ، ایم کیوایم کا 14 اگست کوسادگی سےمنانےکا فیصلہ

کراچی: (آئی این پی) 14 اگست کے جشن کی تقریبات نہ منانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت کی سربراہی میں تنظیمی ذمہ داروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ ایم کیو ایم کی جانب سے سانحہ کوئٹہ پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی جانب سے ایک ہفتہ کے سوگ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ شہید ہونے والے وکلاء میں ایم کیوایم کوئٹہ کے سینئر کارکن سرفراز شیخ ایڈوکیٹ بھی شامل ہیں۔ ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ جشن منانے کے بجائے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے جگہ جگہ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی اور دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔