خبرنامہ سندھ

سانحہ 12 مئی کا ایک اور ملزم گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملزم کامران کی گرفتاری شاہ فیصل کے علاقے میں عمل میں آئی۔ گرفتار ملزم نے بارہ مئی کو کئے جانے والے جرائم پولیس کے سامنے اگل دیئے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم کی فائرنگ سے بارہ مئی کو پیپلز پارٹی کا ایک کارکن ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ کامران نے بارہ مئی کو جلاؤ گھراؤ میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ گرفتار ملزم نے ساتھی کی ہلاکت کے بعد عظیم پورہ کے علاقے میں پولیس موبائل کو آگ لگائی۔ ملزم ایم کیو ایم حقیقی کے دفتر کو آگ لگانے میں بھی ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کامران کی ایم کیو ایم کے ایم این اے اقبال محمد علی کے ساتھ تصویر بھی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم کی نشاندہی پر مزید چھاپہ مار کارروائیاں کی جائیں گی۔