خبرنامہ سندھ

سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع

کراچی: (آئی این پی) 12 مئی 2007ء کے سانحے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق سانحے میں ملوث تمام افراد کی فہرست بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق اب تک 47 افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے جبکہ سانحے کی سابق ٹاؤن ناظمین سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ملک الطاف کہتے ہیں کہ سانحہ 12 مئی کی تفتیش کے معاملے کو سیاسی بنانے کا الزام درست نہیں۔ پولیس حکام کہتے ہیں کہ حتمی فہرست تیار کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جائیں گے۔ 12 مئی 2007ء کو چیف جسٹس کی کراچی آمد پر فسادات میں 52 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔