خبرنامہ سندھ

سانحہ12مئی؛ ٹارگٹ کلر کا 34 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف

کراچی:(ملت+اے پی پی) سانحہ 12 مئی کے گرفتار ملزم رفعت اللہ نے دوران تفتیش 34 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سانحہ 12 مئی کے گرفتار دہشت گرد رفعت اللہ نے دوران تفتیش انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نےاچ 12 مئی 2007 کو 26 جب کہ مجموعی طور پر 34 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ دوران تفتیش ملزم کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی نے اسے ایس آئی یو کے حوالے کیا تاہم اس نے 5 لاکھ روپے دے کر بے گناہ ہو کر رہائی حاصل کرلی تھی۔ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر کراچی میں شدید فائرنگ اور ہنگامے ہوئے جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔