خبرنامہ سندھ

سانگھڑ: باپ کی فائرنگ سے بہو جاں بحق

سانگھڑ (آئی این پی )جائیداد کے تنازع پر باپ نے بیٹے اور بہو پر فائرنگ کردی جس سے بہو جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزم نے بھی خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق سانگھڑ کے علاقے شہنشاہ کالونی میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ملک غلام جیلانی نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بیٹے جاوید اور بہو شبانہ کو زخمی کرکے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ دونوں زخمیوں میں سے خاتون نوابشاہ ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد کے تنازعے پر باپ اور بیٹے کے درمیان عدالت میں مقدمہ بھی چل رہا تھا۔