خبرنامہ سندھ

سرجانی میں رینجرزکی کارروائی ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

کراچی: (آئی این پی) ترجمان رینجرز کے مطابق زمین میں چھپایا گیا اسلحہ پہلے سے گرفتار ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے کارندوں کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا۔ اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں 30 بور پستول، 32 بور پستول اور 12 ہزار 8 سو 17 گولیاں بھی برآمد۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں لائٹ میشن گن، 222 رائفل، 11 سب مشین گنیں اور 7 ایم ایم رائفلز بھی شامل ہیں۔