خبرنامہ سندھ

سرفرازمرچنٹ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (آئی این پی) کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے دھوکہ دہی کے مقدمے میں ایک بار پھر برطانوی تاجرسرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 29مئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ہفتہ کو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں برطانوی تاجرسرفراز مرچنٹ کے خلاف دھوکہ دہی مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم پیشی پرسرفرازمرچنٹ کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ملزم کو29مئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ پردھوکہ دہی اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے۔(اح)