کراچی:(آئی این پی)کراچی کی مقامی عدالت نے سرفراز مرچنٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔اکیس اپریل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا،دوسری جانب سرفراز مرچنٹ پاکستان سے لندن پہنچ گئے ہیں۔ درخشاں پولیس نے سرفرازمرچنٹ کے خلاف زیردفعہ چار سوبیس اورپانچ سو چھ بی مقدمہ درج کرکے چالان مقامی عدالت میں پیش کردیا،چالان میں سرفرازمرچنٹ کو مفرور قرار دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے اکیس اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمہ ڈیفنس کے رہائشی ظفر فریدی کی درخواست پردائرکیا گیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سرفرازمرچنٹ نے اکیس مارچ کوامپورٹڈ گاڑی چھینی اورگرفتارکرانے کی دھمکیاں دے کرڈھائی کروڑروپے ہتھیالئے ہیں۔ سرفراز مرچنٹ پاکستان میں ایف آئی اے کو ایم کیوایم کے قائد کے را سے تعلق کے ثبوت دینے اور بیان ریکارڈ کرانے کے بعد لندن پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جو چیزیں ایف آئی اے کو دینا تھیں وہ دے دیں،اگر مزید معلومات مانگی گئیں تو ضرور دوں گا۔