خبرنامہ سندھ

سرچ آپریشن میں سیاسی جماعت کے 2 افراد گرفتار

کراچی: (ملت+آئی این پی )کراچی کے علاقے ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے تعلق اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناظم آباد ایک نمبر کے قریب سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گرفتار افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ، ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ اور لینڈ گریبنگ کے الزامات ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا، دونوں افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔