خبرنامہ سندھ

سرکلر ریلوے منصوبہ جلد شروع ہو جائے گا،عشرت العباد

کراچی:(اے پی پی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کہتے ہیں نئے صوبے بنانے کے بجائے ملک میں پہلے سے موجود صوبے اور انتظامی یونٹس کو مضبوط کرنا چاہئے، ناظمین کو یو سی لیول تک اختیارات ملنے چاہئیں، کہتے ہیں کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبہ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے آج نیوز کے پروگرام سوال پاکستان کے میزبان رضوان جعفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبے کی بات پر ہم سیاسی طورپر جذباتی ہوجاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا گورنر سندھ مصطفٰی کمال کا ساتھ دیں گے تو انکا جواب تھا انکا خیابان سحر جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،گورنر نے کہا کہ ناظمین کو یوسی کی سطح پر اختیارات دیے جانے چاہئیں۔ انکا کہنا تھا کہ دہشتگرد صرف دہشتگرد ہوتا ہے اسکی کوئی زبان یا مذہب نہیں ہوتا، کراچی آپریشن کے بہتر نتائج نکلے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔