خبرنامہ سندھ

سست پڑنے والے وزراء کو جگاتے رہتے ہیں: مراد علی

وزیراعلیٰ سندھ کے

کراچی: (ملت+اے پی پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء عمر جٹ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ابراہیم حیدری کی لٹھ بستی پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مشیروں سے ایگزیکٹو اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں۔ فیصلے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مشیران سے وزارتوں کی واپسی کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، سست پڑنے والے وزراء کو جگاتے رہتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ لاہور میں بھی ترکی کی کمپنی کچرا اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مذہب کی جبری تبدیلی کے بل پر جن لوگوں کو تحفظات ہیں انکے خدشات دور کرینگے۔