خبرنامہ سندھ

سطح سمندر بلند:چالیس برس میں کراچی کے ساحلی علاقے ڈوبنے کا خدشہ

اسلام آباد:(آئی این پی ) قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کا اجلاس قومی ادارہ برائے اوشن گرافی کی رپورٹ پر بریفنگ۔ کمیٹی کو بتایا گیا سمندر کی سطح سالانہ ایک اعشاریہ دو ملی میٹر کی شرح سے بلند ہو رہی ہے۔ صورت حال ایسی ہی رہی تو ایک صدی کے دوران یہ شرح دوگنا ہو جائے گی۔ آئندہ پنتیس سے پینتالیس برس میں کراچی کے ساحلی علاقے ڈوبنے کا بھی خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق سمندر کی سطح بڑھنے سے سب سے زیادہ نقصان دریائے سندھ کے ڈیلٹا کے علاقے میں ہو رہا ہے جہاں دریا کا پانی سمندر میں گرتا ہے ۔ بحیرہ عرب میں بڑھتے ہوئے طوفانوں کے باعث صوبہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں کو بھی خطرہ ہے۔ کمیٹی ارکان نے سمندر کی سطح بلند ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے روک تھام کے لیے بین الاقوامی ماہرین پر مشتمل کانفرنس بلوانے کی تجویز دی۔