خبرنامہ سندھ

سندھ ،میئر،ڈپٹی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ:(آئی این پی) سندھ بھر کےمنتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،جس میںتمام میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی شامل ہے،تاہم کراچی کےضلع غربی کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ کراچی میں وسیم اختر اور ارشد وہرہ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ کراچی کا تاج وسیم اختر کے سر آج سجے گا یا نہیں، ابھی بھی صورتحال بے یقینی کا شکار ہے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سیشن جج کی جانب سے وسیم اختر کے پروڈکشن آرڈر ملےتھے۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی مداخلت پرسیشن جج کےپروڈکشن آرڈربےمعنی ہوگئے،حلف کیلئےمقرر ریٹرننگ افسرکو وسیم اخترکیلئےدوبارہ پروڈکشن آرڈرجاری کرنا ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے حلف برداری کیلئے 29 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت چیف جسٹس ہائی کورٹ کی منظوری کے بغیر ججز منتخب نمائندوں سے حلف نہیں لے سکتے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے حلف لینے کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے اعتراض لگا دیا ہے۔ اعتراض کے بعدکراچی اور سندھ میں میئر،ڈپٹی میئر سمیت نو منتخب ارکان کے حلف اٹھانے کے معا ملے پر الیکشن کمیشن نے غور شروع کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کے اعتراض پر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو نومنتخب ارکان سے حلف لینے کا اختیار دینے پر غور کر رہے ہیں، جس کی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ارکان حتمی منظوری دیں گے۔ حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونےوالی میئر،ڈپٹی،چیئرمین اور وائس چیئرمین آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔