خبرنامہ سندھ

سندھ اسمبلی :شہلا رضا اور نصرت سحر میں تکرار

سندھ اسمبلی:(ملت+اے پی پی) میں قائم مقام اسپیکر شہلا رضا اور رکن اسمبلی نصرت سحر میں تکرار کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔شہلارضا نے نصرت سحر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ جب چیختی ہیں تو کیا لوگ متاثر نہیں ہوتے؟کیا آپ اپنے آپکو ملکہ ترنم سمجھتی ہیں؟ شہلارضا نے نصرت سحر کو ڈانٹ پلا تے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بہتری کے لیے آپ کو سمجھارہی ہوں،کرپشن سے متعلق جو آپ سوال کررہی ہیں وہ معاملہ عدالت میں ہے،آپ کسی کو لاٹھی کہہ رہی ہیں کسی کو تنکا۔ مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے جواباً کہا کہ آپ کو بھی ممبرز پر طنزنہیں کرناچاہیے۔ اس پر شہلارضا نے کہا کہ آپ اگر ممبر ہیں تو دوسرے ارکان بھی جھاڑو دینے نہیں آئے۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر آپ غیرجانبدار نہیں ہیں ، جس کے بعدان کا مائیک بند کردیا گیا۔ نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر نے مجھ پر طنز کیا ہے۔ شہلا رضا نے جواب دیا کہ آپ کے شور سے سب تنگ ہیں ، آپ پتہ نہیں کس صورتحال سے آئی ہیں۔