سندھ اسمبلی: شہلا رضا سیما ضیاء سے بھی الجھ پڑیں
کراچی: (ملت آن لائن) سندھ اسمبلی میں ہر روز ایک نیا قصہ سننے کو ملتا ہے۔ ہر روز نئی کہانی سننے کو ملتی ہے۔ سندھ اسمبلی کے ارکان نے آج شہلا رضا اور پی ٹی آئی کی رکن سیما ضیا کے درمیان جھڑپ دیکھی۔ بات بڑھنے لگی تو شہلا رضا نے سیما ضیا کا مائیک بند کرا دیا۔
منظور وسان ایم کیو ایم ارکان کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آئے تو سپیکر شہلا رضا برہم ہو گئیں اور انہیں نشست پر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا اور کچھ ہو نہ ہو، ایوان میں ایک تبدیلی ضرور آ گئی۔ پی ٹی آئی نے ثمر علی خان کی جگہ خرم شیر زمان کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔