خبرنامہ سندھ

سندھ اسمبلی میں بانی ایم کیو ایم کیخلاف قرار دادیں جمع

کراچی: (اے پی پی) پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرار دادیں سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیں ۔ قرار داد میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پتہ چل جائے گا کہ کون قرار داد کی حمایت یا مخالفت کرتا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے رکن اسمبلی خیرالنساء مغل نے بانی ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقاریر کے خلاف قرار داد جمع کرائی ۔ خیر النساء مغل نے قرار داد میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس بدھ 21 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے ۔