خبرنامہ سندھ

سندھ اسمبلی میں سکیورٹی اہلکاروں کی میڈٰیا نمائندوں سے بدتمیزی ، دھکے دیئے

کراچی:(آئی این پی ) سندھ اسمبلی میں سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے میڈیا نمائندوں کو ایوان میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر تلخ کلامی ہوگئی ، سکیورٹی اہلکاروں نے میڈیا نمائندوں کو ضروری دستاویزات ہونے کے باوجود دھکے دیئے ، بدزبانی کی اور ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں ایوان میں نجی ٹی وی کے اینکر کی جانب سے پستول لے جائے جانے کے بعد ایوان کی سکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی تھی اور کسی شخص کو بھی ضروری شناختی دستاویزات دکھائے بغیر اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ، قابل ذکر امر یہ ہے کہ کئی اراکین اسمبلی کو بھی ایوان میں داخلے کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ بعد ازاں صحافیوں نے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے بدتمیزی کے واقعے پر احتجاج کیا تو سپیکر آغا سراج درانی نے واقعے پر صحافیوں سے معذرت کر لی ۔