کراچی:(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کے بیگ نے سندھ اسمبلی میں کھلبلی مچادی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بتایا گیا کہ اسمبلی کے ہال سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا ہے جس پر اراکین میں خوف و ہراس پھیل گیا اور آغا سراج درانی نے بیگ کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا اور بیگ کو پانی میں ڈالنے کا حکم دیا۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ بیگ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی مشیر برائے ثقافت شرمیلا فاروقی کا ہے جس کے بعد بیگ ان کے حوالے کردیا گیا۔