خبرنامہ سندھ

سندھ اسمبلی میں نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی پہلی ششماہی رپورٹ ایوان میں پیش

کراچی (ملت + آئی این پی) سندھ اسمبلی کے جمعہ کو ہونے اجلاس میں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کی پہلی ششماہی رپورٹ جولائی تا دسمبر 2015 ، جولائی تا دسمبر 2016 تک صوبے کو ہونے والی وصولیوں برائے 2016۔17 ، رواں ریونیو اخراجات 2016۔17 اور ترقیاتی اخراجات 2016 ، 17 کے بارے میں رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئیں، صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے ایوان میں سندھ کی ضلعی اور لوکل کونسل کے آڈٹ سے متعلق 2014۔15 کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی ، اس موقع پر ہیپاٹائٹس پروگرام برائے 2008۔09 تا 2013۔14 کے بارے میں پرفارمنس آڈٹ رپورٹ بھی پیش کی ایوان میں حکومت سندھ کے متفرق اکاؤنٹس ، مالیاتی اسٹیٹ منٹس 2013۔14 کو بھی پیش کیا گیا۔