خبرنامہ سندھ

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 ڈہرکی میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

سندھ اسمبلی کے حلقہ

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 ڈہرکی میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

ڈہرکی:(ملت آن لائن) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سردار احمد علی پتافی کے انتقال کے باعث خالی ہونےوالی نشست سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ حلقہ پی ایس 7 میں پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ کے امیدوار سمیت ایک آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب لڑرہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالباری پتافی اور فنکشنل لیگ کے میاں مجن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقہ میں 164 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 103 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ حلقہ پی ایس 7 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 843 ہے۔ مرد و خواتین کیلیے 36، 36 جبکہ 94 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخابات کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلیے 3 ہزار سے زائد پولیس کے جوان اور افسروں سمیت رینجرز کے جوان بھی پولنگ اسٹیشن پر تعینات ہیں۔