اسلام آباد(ملت آن لائن)سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس کے لیے گورنر سندھ کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔صدارت مراد علی شاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوگا جس کی صدارت مراد علی شاہ کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران شریک ہوں گے جب کہ گورنر سندھ محمد زبیر کو اجلاس میں نہیں بلایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اورامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا جب کہ سیکریٹری داخلہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد سمیت سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجی عدالتوں کو بھیجنے والے کیسز کی منظوری دی جائے گی۔