خبرنامہ سندھ

سندھ بھرکےاسکولوں میں چھٹیاں

کراچی:(آئی این پی) گرمی نے رنگ دکھایا تو حکام کو بھی ترس آیا۔ کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں میں بیس مئی سے پچیس جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ گرمی بڑھنے پر چھٹیاں بڑھنے کا بھی امکان ہے۔ طلبا نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔ بلوچستان میں بھی زیادہ گرمی والے پندرہ اضلاع میں یکم جون سےچودہ اگست تک تعلیمی ادارے بند ہو جائیں گے۔ کوئٹہ میں موسم گرما کی دس چھٹیاں جون کے آخر میں ہوں گی۔ سندھ اور بلوچستان کے بعد پنجاب کے ننھے معمار بھی فوری چھٹیوں کے خواہش مند ہیں۔ بچے کہتے ہیں گرمی نے نڈھال کر دیا حکام کچھ تو خیال کریں۔ بچوں کے ساتھ ساتھ والدین بھی موسم کی شدت سے پریشان ہیں۔