خبرنامہ سندھ

سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (ملت+اے پی پی) ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سندھ بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، ڈی ریگولیشن کے بعد سندھ میں سی این جی کی قیمت میں ڈھائی سے ساڑھے تین روپےاضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سی این جی کی قیمت 70تا 71 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ گزشتہ دنوں حکومت نے اوگراسمیت 5 ریگولیٹری اتھار ٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کردیا تھا جس کے بعد سندھ میں سی این جی پمپس کو قیمت مقرر کرنے کی اجازت ہے۔