خبرنامہ سندھ

سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ مراد

کراچی (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے‘ بچوں کی بہتر نشوونما کے لئے پروگرام بنا رہے ہیں پانی سے متعلق جو سندھ کی صورتحال ہے وہی پورے ملک کی ہے‘ مردم شماری پر وفاق کو خط لکھا مگر مثبت جواب نہیں ملا‘ چاہتے ہیں عوام کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کررہی ہے ماضی سے متعلق جو سندھ کی صورتحال ہے وہی پورے ملک کی ہے بچوں کی بہتر نشونما کے لئے پروگرام بنا رہے ہیں ملک کے 48 فیصد بچوں کی نشونما نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ مردم شماری پر وفاق کو خط لکھا مگر مثبت جواب نہیں ملا چاہتے ہیں عوام کو مردم شماری کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ وفاق سے ایک بار پھر کہتا ہوں مردم شماری کو شفاف رکھیں۔