خبرنامہ سندھ

سندھ حکومت لاشوں کی سیاست کررہی ہے: اظہار

‘ ضمیر فروش حکومت لاشوں پر جھوٹ بولتی ہے‘ پہلے چاچا وزیراعلیٰ تھے اور اب بھتیجے وزیراعلیٰ ہیں لیکن بے حسی کا وہی عالم ہے‘ شکار پور کے شہداء اور زخمیوں کو آج تک معاوضہ نہیں ملا‘ بلدیاتی ایکٹ 2013 میں کی گئی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں‘ سانحہ سہیون پر سندھ ہائی کورٹ از خود نوٹس لے اور کمیشن بنایا جائے
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
کراچی (آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت لاشوں کی سیاست کررہی ہے‘ ضمیر فروش حکومت لاشوں پر جھوٹ بولتی ہے‘ پہلے چاچا وزیراعلیٰ تھے اور اب بھتیجے وزیراعلیٰ ہیں لیکن بے حسی کا وہی عالم ہے‘ شکار پور کے شہداء اور زخمیوں کو آج تک معاوضہ نہیں ملا‘ بلدیاتی ایکٹ 2013 میں کی گئی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں‘ سانحہ سہیون پر سندھ ہائی کورٹ از خود نوٹس لے اور کمیشن بنایا جائے۔ پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ حکومت لاشوں کی سیاست کررہی ہے۔ سندھ حکومت نے آج آمرانہ قانون منظور کیا سہیون میں ایمبولینس نہیں تھی دو گاڑیاں تھیں سہیون میں کسی کا علاج نہیں ہوا سب کا علاج کراچی میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر فروش حکومت ہے لاشوں پر جھوٹ بولتی ہے۔ اربوں روپے ہیلی کاپٹر اور جہازوں کے لئے رکھے ہوئے ہیں پہلے چاچا وزیراعلیٰ تھے اور اب بھتیجے وزیراعلیٰ ہیں لیکن بے حسی کا وہی عالم ہے۔ بلدیاتی ایکٹ 2013 میں کی گئی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سہیون سانحے پر سندھ ہائی کورٹ از خود نوٹس لے اور کمیشن بنایا جائے شکار پور کے شہداء اور زخمیوں کو آج تک معاوضہ نہیں ملا۔ شکار پور کی لسٹ میں بھی اپنے لوگوں کے نام ڈالے گئے شہید ہونے والے بہت سے لوگوں کے جسد خاکی نہیں ملے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ حکومت کے اس رویے کی وجہ سے نفرت کرنے لگے ہیں۔ (ن غ)