خبرنامہ سندھ

سندھ حکومت نےبلدیاتی اداروں پرقبضہ کررکھا ہے: ستار

کراچی:(آئی این پی ) پرایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کو چھ ماہ گزرنے کے باوجود مئیر منتخب نہ ہونا دنیا کا انوکھا واقعہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دس دنوں میں مئیر کا معاملہ حل ہونا چائیے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کے باعث لسانی فسادات کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پر فطرہ زکواتہ جمع کرنے پر عائد غیر اعلانیہ پابندی پر عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ نئے صوبوں کے قیام کیلئے ایم کیو ایم عید کے بعد دنیا کا سب سے بڑا احتجاجی دھرنا دینے کی تیاری کر رہی ہے۔