خبرنامہ سندھ

سندھ حکومت نے دفعہ144نافذ کردی

کراچی: (ملت+آئی این پی)سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی سمیت کراچی کے کئی مقامات کو ریڈزون ڈکلیئر کرتے ہوئے دفعہ144نافذ کردی۔منگل کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 60دن کیلئے دفعہ 144کے تحت ریڈزون میں پانچ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی،گورنر ہاؤس،سندھ اسمبلی،وزیراعلیٰ ہاؤس ،سندھ سیکرٹریٹ اور بلاول ہاؤس ریڈزون میں شامل ہیں،ریڈزون کے علاقوں میں فوارہ چوک ،شاہراہ لیاقت اور دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔۔۔۔(خ م)