کراچی : (اے پی پی)حکومت سندھ نے پی ایم ڈی سی کے قوانین کے برخلاف 17 گریڈ کے افسر کو گریڈ20 میں ترقی دے کرجناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کردیا۔17 گریڈ کے افسر ڈاکٹرعلم الدین شیخ کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے میڈیکل آفیسر ہیں،انہیںگریڈ میں 20 میں ترقی دے کر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کیاگیاہے۔ڈاکٹرعلم الدین شیخ سرکاری نوکری کے ساتھ نجی اسپتال میں بھی ملازمت کررہے ہیں، پی ایم ڈی سی کے قوانین کے تحت سرکاری ڈاکٹر نجی اسپتال میں ملازمت نہیں کرسکتا۔تاہم حکومت سندھ نے پی ایم ڈی سی کے قوانین کے برخلاف 17 گریڈ کے افسر کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔