کراچی (آئی این پی )حکومت سندھ کی جانب سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائے گئے تو کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ممتاز جاکھرانی نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھائے گئے تو کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ وزیرٹرانسپورٹ کا مزید کہنا ہے کہ وفاق تھوڑا ریلیف دیکر چھوڑ دیتا ہے۔ ہماری پارٹی اور قیادت عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتی ہے۔